میڈیکل سٹوروں اورفارمیسیوں پرادویات کی قیمتیں آویزاں نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

میڈیکل سٹوروں اورفارمیسیوں پرادویات کی قیمتیں آویزاں نہ کرنے کا اقدام لاہور ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )پنجاب بھر کے میڈیکل سٹوروں اورفارمیسیوں پرادویات کی قیمتیں آویزاں نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔ یہ درخواست ڈاکٹر نور محمد کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں موجود میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں پر ادویات کی قیمتیں آویزاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے من پسند قیمتیں وصول کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت میڈیکل سٹور ادویات کی قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈرگ مافیا کے ساتھ مل کر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کرانے کے اقدام پرعمل درآمد نہیں کروا رہی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز پر ادویات کی فہرستیں آویزاں کرنے کے احکامات صادر کرے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...