نیسپاک کے 2ملازموں کی درخواست ضمانت کی سماعت20جون تک ملتوی

نیسپاک کے 2ملازموں کی درخواست ضمانت کی سماعت20جون تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے میٹروٹرین منصوبے کے پلرزمیں مطلوبہ گہرائی تک سریا نہ نہ ڈالنے کے الزام میں نیسپاک کے 2ملازموں کے خلاف درج مقدمہ میں ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت20جون تک ملتوی کردی ۔جسٹس محمد یاورعلی نے دوملزمان محمد آصف اوروسیل افتخارکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ میٹروٹرین کے لئے چوبرجی سے علی ٹاؤن تک ٹرین کے لئے پلرز بنائے گئے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید نے بیس پلرزکی گہرائی کم رکھنے کے الزام میں نیسپاک کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ وکلاء کا کہناہے کہ محکمانہ انکوائری مکمل کئے بغیر ہی نیسپا ک کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ملزمان بے گناہ ہیں ،ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائیں۔عدالت میں انٹی کرپشن افسران نے ملزمان کے مقدمہ کاریکارڈ پیش کیا،سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان قصوروارہیں۔عدالت نے مزید بحث کے لئے 20جون کی تاریخ مقررکردی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...