برطرف سب انسپکٹر کی بحالی کی درخواست پر آئی جی پولیس سے 2 ہفتوں میں جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے برطرف سب انسپکٹر کی بحالی کی درخواست پر آئی جی پولیس سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے برطرف سب انسپکٹر غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کی، پولیس افسران نے شوکاز نوٹس دیئے بغیر ہی نوکری سے برطرف کر دیاہے، سروس ٹربیونلز نے محکمے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے برطرفی کو تنزلی میں بدل دیا، اب سروس ٹربیونلز کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا ،عدالت سروس ٹربیونلز کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔