لاہور ائیر پورٹ کی ویب سائٹ کا سرور خراب، مسافروں کو دشواری

لاہور ائیر پورٹ کی ویب سائٹ کا سرور خراب، مسافروں کو دشواری

لاہور (سپیشل رپورٹر ) لاہور ائیر پورٹ کی ویب سائٹ کا سرور کئی گھنٹے خراب رہنے کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے والی پروازوں کی معلومات کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا۔ لاہور ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کردیا گیا، ویب سائٹ کو ٹھیک کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ائیرپورٹ کی ویب سائٹ فضائی سفر کرنے والوں کیلئے پروازوں کا شیڈول جاننے کا بہترین ذریعہ ہے جسے فوری ٹھیک نہ کیا گیا تو مسافروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور ائیر پورٹ کی ویب سائٹ پروازوں سے متعلق غلط معلومات فراہم کررہی تھی اور اب اْسکا سرور خراب ہوگیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...