یو ای ٹی انتظامیہ کو غیر قانونی تعینات عہدیدار ہٹانے کے پھر احکامات جاری

یو ای ٹی انتظامیہ کو غیر قانونی تعینات عہدیدار ہٹانے کے پھر احکامات جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں خلاف قانون تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے یو ای ٹی انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر عہدوں پر موجود افراد کو ہٹانے احکامات پر مبنی تیسرا مراسلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خط میں جامعہ رجسٹرار محمد آصف، ڈپٹی رجسٹرار اورکنٹرولر امتحانات کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ان تینوں عہدوں پر تعینات افسران کی تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں تعیناتی کیلئے ان افسران نے تجربے کے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروائے تھے۔

یونیوررسٹی آف ا نجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنیکی منظوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیوررسٹی آف ا نجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔ جن نئے ڈگری پروگرام کو شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ان میں ایم ایس، ایم فل کی سطح پر 14 نئی ڈگریاں شروع کرنے کی منظوری شامل ہے ۔اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی زیر صدارت میں منعقد ہواجبکہ اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے صدور، ڈینز، پروفیسرز بھی شریک ہوئے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...