ملتان ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر عہدہ پر ترقی کیلئے بورڈ تشکیل
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )آئی جی پو لیس پنجاب نے ملتان ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔ پانچ اعلیٰ پولیس افسران کو بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے ۔بورڈ میں ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ، اسد سرفراز خان اور عمر سعید ملک ،سی پی او ملتان احسن یونس اور ایس ایس پی محمد سلیم بھی پروموشن بورڈ کے ممبران میں شامل ہیں جو اس با ت کا فیصلہ کریں گے کہ ترقی کے مستحق کو ن سے اہلکا ر ہیں ۔