ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی اور اپنے سے بڑے دشمن کیخلاف تحفظ کیلئے ہے: ائیر چیف مارشل

ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی اور اپنے سے بڑے دشمن کیخلاف تحفظ کیلئے ہے: ائیر چیف ...

اسلام آباد (آن لائن) ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ این ایس جی گروپ کسی ملک کی شمولیت تنہائی کو ظاہر نہیں کرتی‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی اور اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ کیلئے ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ایٹمی پروگرام اپنے سے بڑے دشمن کے خلاف تحفظ اور سلامتی کیلئے ہے‘ این ایس جی گروپ میں شمولیت کسی ملک کی تنہائی کو ظاہر نہیں کرتی‘ ائیر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے 6500 فوجی اور 40 ہزار سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں دنیا کو پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنی چاہئیں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جو کام کئی ملک مل کر نہ کر سکے وہ پاکستان نے تن تنہا کر دکھایا پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مثالی کوششیں کررہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...