وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی: مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے فیصلے سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ان پر اعتماد کے احترام میں یہ فیصلہ کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ قانون اور آئین کی بالادستی پر انکے یقین کی توثیق ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر


loading...