ریکارڈ نمپرنگ صرف بہانہ، دراصل جے آئی ٹی خود ٹمپرڈ ہوچکی ہے: مسلم لیگ (ن)

ریکارڈ نمپرنگ صرف بہانہ، دراصل جے آئی ٹی خود ٹمپرڈ ہوچکی ہے: مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے عمران خان نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے جمائمہ سے ٹوئٹ کرایا لیکن الیکشن کمیشن میں منی ٹریل کے ثبوت چلتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے چار سال میں پارٹی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے وکیل نے خود منی ٹریل ہونے کو تسلیم کیا ہے ۔جے آئی ٹی ریکارڈ ٹمپرنگ کا بہانہ بنا رہی ہے لیکن حقیقت میں جے آئی ٹی خود ٹمپرڈ ہو چکی ہے ۔ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے 376 ارب روپے اسٹاک ایکسچینج میں وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کی وجہ سے ڈوب گئے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی جان جمائمہ کے ٹوئٹ سے نہیں بچے گی بلکہ انہیں منی لانڈرنگ کے دستاویزات جمع کرانا ہوں گے ۔ عمران خان کی تین بہنیں آف شور کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں اس کے علاوہ اربوں کی پراپرٹی بھی دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے ان سب کا عمران خان کو جواب دینا ہوگا ۔ عمران خان وہ اشتہاری ہے جو عدالتوں سے بھاگ کر نتھیا گلی میں بیٹھا ہوا ہے اور وہاں پر تمام سیاسی پارٹیوں کا کچرا جمع کر رہا ہے ۔ 376 ارب روپے سٹاک ایکسچینج میں وزیر اعظم کی پیشی کی وجہ سے ڈوب گئے ۔ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے جبکہ لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا عمران خان کے پاس منی ٹریل نہیں بلکہ یہ مکمل فراڈ ہے اور جان بوجھ کر فنڈنگ چھپائی گئی ہے جبکہ انور منصور فارن فنڈنگ کو مان چکے ہیں ۔ ہم نے منتوں اور پریس کانفرنس کے ذریعے کیس لگوایا لیکن آج یہ کیس عجیب چوراہے پر آ کر کھڑا ہے، لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا عمران خان کیخلاف پارٹی فنڈنگ میں ثبوت بے شمار ہیں لیکن ان کے پاس اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ، عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں سزا ہو گی ،جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کا نہیں بتایا لیکن نواز شریف کو جے آئی ٹی میں طلب کر لیا ، اگر جے آئی ٹی کے پاس ریکارڈ ٹمپرنگ کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں مگر حقیقت میں جے آئی ٹی خود ٹمپرڈ ہو چکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -