مقبوضہ کشمیر وادی میں بدامنی نے کشمیریوں کی نسلیں تباہ کردیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر وادی میں بدامنی نے کشمیریوں کی نسلیں تباہ کردیں، بھارتی آرمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر کو جنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بدامنی کے باعث نسلیں تباہ ہوگئی ہیں، کشمیری طلباء تشدد کی لہر کو ختم کرنے میں مدد کیلئے لیپ ٹاپس اور کتابوں کا انتخاب کریں۔ بھارتی فوج کے تعاون سے آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحان پاس کرنیوالے40 کشمیری طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ کشمیریوں کے ایک طرف عسکریت پسند ہیں اور دوسری طرف سکیورٹی فورسز ،وہ اس طرح کی صورتحال میں کب تک زندگی بسر کریں گے ، ہم نے حالات کو معمول پر لانا ہے ، کشمیر میں بدامنی نے نسلیں تباہ کی ہیں، کشمیری طلباء تشدد کی لہر کے خاتمے میں مدد کیلئے لیپ ٹاپ اور کتابوں کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی داخلہ امتحان پاس کرنے والے طلباء ریاست کے دوسرے جوانوں کیلئے مثال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر جنت ہے تاہم ریاست میں حالیہ بدامنی کے باعث سیاحت میں کمی آئی ہے، ہمیں کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے وہاں حالات کو معمول پر لانا ہوگا۔ ہماری خواہش ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہو اور بغیر کسی رکاوٹ کے روز مرہ کے کام ہوں۔ بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ وہ کشمیر کی ابتر صورتحال پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، 2006ء سے 2008ء اور پھر10 20سے 2012ء میں بھی صورتحال خراب رہی۔1981 اور 1982ء میں پہلی بار کشمیر میں تعینات ہوئے تب صورتحال اچھی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -