کابینہ اجلاس، سعودی عرب کا قطر کو دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کا پابند بنانے سے متعلق امریکی بیان کا خیر مقدم

کابینہ اجلاس، سعودی عرب کا قطر کو دہشتگردوں کی فنڈنگ روکنے کا پابند بنانے سے ...

ریاض(صباح نیوز)سعودی شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 59افراد اور 12اداروں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیر مقد م کیا گیا ۔کابینہ کو امیر کویت، بحرینی فرمانروا اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ بات چیت کے نتائج اور ترک، امریکی اور فرانسیسی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں قطر کو دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کا پابند بنانے کے بارے میں امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم بھی کیا ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور سعودی عرب ایک صفحے پر ہیں جبکہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے بھی کوششیں جاری رکھے گا۔اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور بین الاقوامی اہمیت کے ایشوز پر غور کیا گیا۔ انہوں نے قطری۔سعودی مشترکہ خاندانوں کی کفالت کیلئے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطری قوم کو دشمن اور غیر نہیں سمجھتا بلکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دل میں قطری باشندوں کیلئے محبت واحترام کے جذبات موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...