جان پر کھیل کر ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے والے وارڈن کیلئے انعام کا اعلان

جان پر کھیل کر ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے والے وارڈن کیلئے انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شاہدر ہ کے علاقہ میں وارڈن نے شہری کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ٹرک کے ساتھ لٹک کر ایک کلو میٹر دور جا کر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔دھلائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سیکٹر شاہدرہ کے وارڈن جواد اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ایک ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی اور بھاگ گیا۔ وارڈن نے اپنی موٹر سائیکل پر ٹرک ڈرائیور کا پیچھا کیا لیکن وہ ہاتھ نہ آیا جس کے بعد وارڈن اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ٹرک کے ساتھ لٹک گیا اور ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے پھر بھی ٹرک نہ روکا تو وارڈن نے گھونسوں کے وار بھی کیے اور ایک کلو میٹر دور جا کر ٹرک کو روک ہی لیا۔مقامی افراد نے بھی اس بہادر وارڈن کا ساتھ دیا اور ڈرائیور کی درگت بنا ڈالی۔ وارڈن جواد کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی ڈیوٹی نبھائی چاہے اس کی جان بھی چلی جاتی دس دن بعد جب میڈیا پر خبر چلی اور وارڈن کی بہادری زبان زد عام ہوئی تو افسران کو بھی ہوش آیا۔ سی ٹی او رائے اعجاز نے وارڈن کو انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی میئر لاہور کرنل ریٹائر مبشر جاوید نے بھی انعام کا اعلان کر ڈالا۔ میڈیا کی زینت بننے سے پہلے اگر ایسے ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ایسے کارنامہ ہر روز سڑکوں پر نظر آئیں گے۔میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید نے رنگ روڑ پرٹرک روکنے والے ٹریفک وارڈن جواد کو جواں مردی اور فرض شناسی پر10 ہزارکیش اورتعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -