حکومت جمشید دستی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے‘ وکیل محمد عامر بھٹہ

حکومت جمشید دستی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے‘ وکیل محمد عامر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمدخان دستی کے وکیل اورہائیکورٹ بارملتان کے سابق جنرل سیکرٹری محمد(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

عامرخان بھٹہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب جان بوجھ کر جمشیداحمد خان دستی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔اس ضمن میں انھوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ جمشیددستی کی اہلخانہ سے ملاقات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جو دفترکی جانب سے وصول کرنے سے انکارکردیا گیا حالانکہ دفترکو یہ اختیارحاصل نہیں تھاجس پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعدمذکورہ درخواست وصول کی گئی ہے جس پر آج سماعت ہونے کا امکان ہے۔

عامر بھٹہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...