’’یوم بدر‘‘مسلمانوں کی فتح کا دن خاموشی سے گزر گیا،ملتان میں کوئی تقریب نہ ہوئی

’’یوم بدر‘‘مسلمانوں کی فتح کا دن خاموشی سے گزر گیا،ملتان میں کوئی تقریب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی رپورٹر)’’یوم بد ر‘‘ خاموشی سے گزر گیا، واضح رہے کہ سترہ رمضان المبارک وہ دن ہے جس روز اسلام نے کفر کو شکست (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
د ی تھی، کفر اور ایمان کے اس پہلے معرکے میں اسلحہ اور مادی وسائل سے لیس طاقتور لشکر کو مٹھی بھر جذبہ ایمانی سے لبریز اہل ایمان نے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبورر دیا تھا۔ تاریخ اسلام کا یہ اہم دن گزشتہ روز خاموشی سے گزر گیا اور شہر بھر میں کہیں کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی۔ دریں اثناء جماعت اہلسنت پاکستان ملتان ڈویژن کے آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اسلام کی عظمت و سربلندی کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ معرکہ بدر جرات و استقامت اور جذبہ ایمانی کا عظیم مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر اسلام اور دین کی سربلندی کاابدی پیغام ہے۔ سید رمضان شاہ فیضی نے کہا کہ غزوہ بدر میں کم تعداد میں محدود وسائل کے باوجود مسلمانوں نے دشمن کو عبرتناک شکست فاش دی اور اسلام کا پوری دنیا میں پرچم بلندہوا۔