بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سمیت 10 پولیس ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے یکم جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد امین میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر ایس ایچ او طاہر عزیز، سب انسپکٹر ظفر حیات،اے ایس آئی اللہ بخش،آصف مجتبیٰ اور عبدالرحمن ، کانسٹیبلوں لیاقت،محمد ندیم،محمد عمران،عطاء4 اللہ اور محمد شفیق کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...