حج کوٹہ کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور،آرگنائزروں کے مابین تنازعہ برقرار

حج کوٹہ کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور،آرگنائزروں کے مابین تنازعہ برقرار

ملتان (سٹی رپورٹر) حج کوٹہ کی تقسیم پر وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزروں کے مابین تنازعہ، جنوبی پنجاب کے 1752 جبکہ ملک بھر کے 17500 افراد متاثرین میں شامل، وزارت کی جانب سے بدستور ویٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ سے متاثرین کی حج ٹریننگ بھی نہ ہو سکی۔ درخواست دہندہ پریشانی کا شکار ہیں۔ وزارت مذہبی امور بھی ابھی تک انہیں حتمی جواب نہ دے سکی۔ واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ سکیم کے تحت کوٹہ مختص کئے جانے کو ٹور آپریٹروں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی جانب سے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وزارت نے سرکاری سکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ پر حتمی جبکہ 10 فیصد متنازع کوٹہ پر غیر حتمی قرعہ اندازی کرائی۔ غیر حتمی قرعہ اندازی کے تحت 10 فیصد کوٹہ پر درخواست گزاروں کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا گیا جس کی وجہ سے 17500 افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ اس صورتحال کے حوالے سے حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر کا کہنا ہے کہ حج کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے کیس ابھی کراچی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں شامل افراد کو مطلع کر دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...