جامع مسجد چشتیہ ڈیرہ اڈا 32 سالہ قدیمی ، مسجد نبویؐ کے طرز پر تعمیر

جامع مسجد چشتیہ ڈیرہ اڈا 32 سالہ قدیمی ، مسجد نبویؐ کے طرز پر تعمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان 32سال قدیمی مسجد ہے 1984میں ایم ڈی اے سے پلاٹ خرید ا گیا 1985میں مسجد کا تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا مسجد کا سنگ بنیاد صاحبزادہ قاری محمد میاں ، صاحبزادہ پرو فیسر سید مظہر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

سعید کاظمی ، پیر سید ولی محمد شاہ ، حاجی محمد یسن اور حاجی فضل دین نے مسجد کی بنیاد رکھی جس پر اب تک پانچ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آگئی ہے جبکہ تعمیراتی اب تک جاری ہے مسجد کا نقشہ مسجد نبوی کے طرز کا بنایا گیا ہے مینار 200فٹ اونچا ہے جس پر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ہے جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان دو کینال رقبہ پر واقع ہے ایک ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے مسجد کے اوپر ایک بڑا سبز رنگ کا گنبد بھی ہے جو دور دور سے اپنی خوبصورتی کا نظارہ کراتاہے مسجد ایک بڑے ہال بر آمدے اور وسیع صحن پر مشتمل ہے مسجد میں جامعہ فضل الرحمن قر آن کے نام سے مدرسہ بھی قائم ہے جو مسجد کے بانی کے نام سے بنایا گیا ہے جبکہ مدرسہ جامعہ خیر المعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ کی سرپر ستی میں چل رہاہے بتایا جاتا ہے 1984میں مقامی تاجر و سماجی رہنماء حاجی فضل الرحمن نے ایم ڈی اے سے دو کینال زمین خرید کر جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان کے نام سے وقف کی اور 1985میں مسجد کی تعمیر کا آغاز کیا جس پر اب تک پانچ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آ گئی ہے جب کہ مسجد کی تعمیر کا کام تاحال بھی جاری ہے جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان خوبصورت فن تعمیر کا شاہکار ہے جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہے مسجد مکمل اےئر کنڈیشن ہوا دار ہے دیواروں پر مکمل ٹائلز اور فرش پر ماربل لگا ہوا ہے جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان کو یہ سعادت حاصل ہے کہ جشن عید میلا د النبی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نکالے جانے والے مرکزی جلوس کا آغاز بھی اسی مسجد سے ہوتا ہے جبکہ شب قدرکے موقع پر شب بیداری بھی منعقد کی جاتی ہے جس میں سحری کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے