ماہ رمضان رضائے الٰہی کے حصول اور نیکیوں کا موسم بہار ہے‘ شیخ حامد

ماہ رمضان رضائے الٰہی کے حصول اور نیکیوں کا موسم بہار ہے‘ شیخ حامد

ملتان (سٹی رپورٹر) جامع مسجد چشتیہ قادریہ ڈیرہ اڈہ ملتان کے متولی شیخ محمد حامد نے کہاہے کہ ماہ رمضان المبارک رضائے الہی کے حصول اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔اس مہینے کا چاند مسلمانوں کیلئے رحمت خداوندی کی نوید بن کرطلوع ہوتا ہے۔یہ مہینہ ہمیں احکام خداوندی کی کامل اتباع اورقربانی کا درس دیتا ہے۔اس ماہ مقدس کے شب وروز ہماری جسمانی،اخلاقی اور روحانی تربیت کررہے ہوتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ یہ مہینہ ہمیں درس دیتا ہے کہ تمام مسلمان اس مہینے میں عبادات کے ساتھ ساتھ غریبوں،(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ بھلائی کا سلوک کریں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کی بھرپور مدد کریں کیونکہ مخلوق خدا کی مدد ہی رضائے الہی کا سب سے بڑا زریعہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...