اینٹی کرپشن کا چھاپہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن کا چھاپہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پر چھاپہ مار کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر محمد عمران کو3لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،قبل ازیں راشد بیشر ملک نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن کو دی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ انتقال درج کرنے کیلئے3لاکھ روپے رشوت طلب کررہا ہے۔اگر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کارروائی کرے تو ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرواسکتا ہے۔جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے سرکل آفیسر اطہر محمود کانجو کو کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر محمد عمران کو3لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا دریں اثناء سرکل آفیسر وہاڑی نے مقامی مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر ایکسرے ٹکنیشن ڈی ایچ کیو وہاڑی ربنواز کو جاوید احمد سے2ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔