سی پیک کے باعث مشینری ، پاور جنریٹرز کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ‘ رواں سال کے 11 ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ کا 30 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

سی پیک کے باعث مشینری ، پاور جنریٹرز کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ‘ رواں سال ...

ملتان(جنرل رپورٹر)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث ملک میں مشینوں اور پاور جنریٹرز کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ‘ تاریخ میں پہلی بار رواں سال کے 11ماہ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ42فیصد اضافے کے ساتھ30ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اس سلسلہ میں کی ملنے والی معلومات کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران ملکی درآمدات20فیصد اضافے سے48ارب54کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات3فیصد کمی سے18ارب54کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔ ذرائع کے مطابق خسارہ بڑھنے کی اہم وجوہات بھاری مشینری اور پاور جنریٹرز کی امپورٹ ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکیج اور دیگر کئی مراعات دےئے جانے کے باوجود برآمدات میں اضافے نہیں ہورہے ۔ایکسپورٹرز اس کی بڑی وجہ مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت بتا رہے ہیں جس کے باعث پاکستان مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت نہیں کرپارہی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...