فرزندان توحید 16 جون 20 رمضان المبارک جمعہ کو اعتکاف بیٹھیں گے‘ مساجد میں انتظامات شروع

فرزندان توحید 16 جون 20 رمضان المبارک جمعہ کو اعتکاف بیٹھیں گے‘ مساجد میں ...

ملتان (سٹی رپورٹر) اہل اسلام 20 رمضان المبارک بروز جمۃالمبارک کو اعتکاف بیٹھیں گے، شہر بھر کی مساجد میں انتظامات شروع کر دئیے گئے۔دوسری جانب مساجد انتظامیہ کی (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

جانب سے اعتکاف بیٹھنے والے خواہشمندوں کے نام بھی مانگ لئے ہیں۔ دریں اثناء شہر کے چند ایک مقامات پر اجتماعی اعتکاف کا بھی انتظام کیا جائے گا، اس سلسلہ میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کا لونی میں ہو گا جہاں اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے جنوبی پنجاب بھر سے لوگوں نے نام لکھوانا شروع کر دئیے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد میں بھی اعتکاف کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جہاں اعتکاف بیٹھنے والو ں کے کوائف جمع کئے جا رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...