سابق سیکرٹری واپڈا ٹاؤن سعید خان کی حالت میں بتدریج بہتری‘ خود سے سانس لینا شروع کردیا‘ 21 روز سے زیر علاج

سابق سیکرٹری واپڈا ٹاؤن سعید خان کی حالت میں بتدریج بہتری‘ خود سے سانس لینا ...

ملتان(کرائم رپورٹر)سابق سیکریٹری واپڈا ٹاون سعید احمد خان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے،معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے خود سانس لینا شروع کردیا ہے۔ 20فیصد وینٹی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

لیٹر سے جبکہ 80فیصدخود سے سانس لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 22مئی کی صبح سابق سیکریٹری واپڈا ٹاون سعید احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں گلے پر بلیڈ پھیر کر اقدام خود کشی کی تھی،21دن سے نشتر ہسپتا ل کے آئی سی یو وارڈ میں ان کی طبعیت میں اُتا ر چڑھاو رہا ہے۔پھیپھڑوں میں خون جانے کے باعث انہیں سانس نہ آنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا،جہاں وہ 21دن سے زیر علاج ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...