ملتان شہر میں بارش ماپنے کیلئے واسا کے4ڈسپوزل اسٹیشنوں پر گیج نصب

ملتان شہر میں بارش ماپنے کیلئے واسا کے4ڈسپوزل اسٹیشنوں پر گیج نصب

ملتان( نمائندہ خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے ملتان شہر میں بارش کی مقدار کو ماپنے کیلئے ائیرپورٹ کے علاوہ شہر کے (4) مختلف مقامات پر رین گیج کیے جانے کے اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رین گیج کی بدولت ملتان کے شہری علاقوں میں نہ صرف بارش کی مقدار درست انداز سے جانچنے میں مدد ملے گئی بلکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے حوالے سے ہنگامی صورتحال(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سے بھی بہتر انداز سے نبر دآزما ہو سکے گیں رین گیج واسا کے چار ڈسپوزل اسٹیشنوں جن میں چونگی نمبر (9)، پرانا شجاع آباد روڈ، سمیجہ آباد اور کڑی جمنداں شامل ہیں پر نصب کی گئی ہیں واضح رہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کچھ عرصہ قبل کیبنٹ سب کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں ملتان کے شہری علاقوں میں گیج نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا جس پر صوبائی حکومت کے حکم پر محکمہ مو سمیات نے مذکورہ (4) مقامات پر رین گیج نصب کر دی گئی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...