بھارتی فوج وحشت و درندگی کی تمام حدیں پار کرچکی ہے‘ سید صلاح الدین
ملتان (سٹی رپورٹر) حزب المجاہدین مقبوضہ کشمیر کے سپریم کمانڈر پیر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر ظلم وتشدد میں بھارتی فوج نے وحشت ودرندگی کی تمام حدیں پارکرچکی ہے معصوم بچوں، خواتین پر بیلٹ گنوں سے فائرنگ اور مہلک ترین آنسو گیس کی شیلنگ پر عالمی برادری اور انسانی حقوق(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ کشمیری تکمیل پاکستان ، سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ بھارتی غلامی سے آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ’’دارالسلام ‘‘ دفتر جماعت اسلامی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں حزب المجاہدین کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مجیب الرحمن مزاری، امیر جماعت اسلامی ملتان سٹی میاں آصف محمود اخوانی ، ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ جمشید حیات، صہیب عمار صدیقی، عبدالرحمن حیدری،کنور محمد صدیق، چودھری ظفر اقبال آرائیں، رانا طارق نعیم،ڈاکٹر خالد رشید ، حافظ عبدالرحمن نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد معذور ہوچکے ہیں زخمیوں کاسرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرنے دیا جاتا جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں وہاں شہید ہونے والے کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی سے ہندوستان کا شیرازہ بکھر جائے گا ۔