وزیراعلیٰ ادبی مقابلوں کی تقریب آج سرکاری سکول کے’’بوسیدہ‘‘ہال میں منعقد ہوگی

وزیراعلیٰ ادبی مقابلوں کی تقریب آج سرکاری سکول کے’’بوسیدہ‘‘ہال میں منعقد ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی کے بوسیدہ ہال کی مرمت نہ ہو سکی ۔ اسی نان اے سی ہال میں آج شدید گرمی میں وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلہ جات2016-17کے سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہوگی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی میںآج وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلہ جات2016-17کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہورہی ہے لیکن یہ ہال اس وقت نہایت بوسیدہ حالت میں ہے ۔پلاسٹک آف پیرس کی چھت ٹوٹ چکی ہے ۔جگہ جگہ دراڑیں پڑی ہوئی ہیں ۔ہال کا روغن اترا ہوا ہے ۔ ہال کے پرانے پنکھے بھی جواب دینے کو ہیں ۔ چند پنکھے برائے نام لگے ہوئے ہیں ۔ ہال میں شدید گرمی میں بیٹھے افراد کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں ۔تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰ ادبی مقابلہ جات2016-17کے سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر تقریب تقسیم انعامات اہم ترین ایونٹ ہے ۔اس لئے یہ تقریب ملتان آرٹس کونسل یا رضا ہال کے ائر کنڈیشنڈ ہال میں منعقد کی جانی چاہئیے ۔ 12جون کو تحصیل وڈسٹرکٹ لیول پر تقریب تقسیم انعامات میں شاید اسی لئے مہمان خصوصی ایم پی اے شوکت حیات بوسن تقریب میں آئے ضرور لیکن ہال ائر کنڈیشنڈ نہ ہونے پرشدید گرمی کے باعث تقریب میں محض ’’حاضری‘‘ لگا کر چلے گئے تھے ۔ ہال میں بیٹھے افسران تعلیم ‘ سکولز سربراہان ‘اساتذہ ‘پوزیشن ہو لڈرز طلبا وطالبات پسینے سے شرابور تھے جو مجبوراً بیٹھے تھے۔اب اسی ہال میں وزیر اعلی ٰادبی مقابلوں کے سلسلے میں تحصیل اور ضلع لیول کے بعد آج ڈویژن کی سطح پر تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہونے جارہی ہے ۔تعلیم بیشتر افراد روزے سے ہوں گے۔تعلیمی حلقوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس طرح کے اہم ترین پروگرام ائر کنڈیشنڈہالز میں منعقد نہیں کئے جانے تو پھر کس طرح کے پروگراموں کے لئے ملتان آرٹس کونسل اور رضاہال بنائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ طلبہ کے مابین ادبی مقابلوں میں وزیر اعلی ٰ شہباز شریف خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...