عدم ادائیگی واجبات،ریلوے پھاٹکوں کو بند کرنیکے حتمی نوٹس فائدہ مند ثابت

عدم ادائیگی واجبات،ریلوے پھاٹکوں کو بند کرنیکے حتمی نوٹس فائدہ مند ثابت

ملتان(جنرل رپورٹر)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘ بہاولپور‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ فیصل آباد کمشنری کی حدود میں واقع ریلوے پھاٹکوں کو عدم ادائیگی واجبات پر بند کرنے کے لئے آویزاں کئے گئے حتمی نوٹس فائدہ مند ثابت ہوئے ہیں پھاٹکوں کی مرمت و دیکھ بھال کی مد میں 24 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار روپے کے بقایا جات میں سے 3 کروڑ 87 لاکھ70ہزار روپے ادا کردےئے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

گئے ہیں پھاٹک بند ہونے کے خوف سے پنجاب ہائی ویز کے تمام ایکسین نے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی ہے بتایا جاتا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے کمشنر ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘بہاولپور‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ فیصل آباد سمیت پنجاب ہائی ویز کے متعلقہ ایکسئن کو مراسلہ جاری کئے تھے کہ قواعد کے تحت وہ اپنے زیر انتظام سڑکوں پر ریلوے لائن عبور کرانے کے لئے لگے ہوئے ریلوے پھاٹکوں کی مرمت ‘دیکھ بھال کے واجبات4جون2017تک ادا کردیں بصورت دیگر ریلوے انتظامیہ ان پھاٹکوں کو بند کرادے گی تاہم نہ تو متعلقہ کمشنر اور نہ ہی ایکسےئن نے ریلوے کے نوٹس کو اہمیت دی جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ان ریلوے پھاٹکوں پر ان کو بند کرنے کے لئے نوٹس آویزاں کردےئے جن پر 15جون تک کی حتمی وارننگ دی گئی تھی جس کے بعد ریلوے کو حتمی تاریخ آنے سے قبل ہی ادائیگی شروع ہوگئی ہے بتایا جاتا ہے کہ ایکسےئن ملتان نے ساڑھے 13کروڑ کے واجبات میں سے ایک کروڑ 66لاکھ‘ایکسےئن بہاولپور نے4کروڑ 17لاکھ کے واجبات میں سے ایک کروڑ20لاکھ روپے‘ ایکسےئن سرگودھا نے20ریلوے پھاٹکوں کے2کروڑ17لاکھ روپے میں سے 60لاکھ77ہزار روپے‘ ایکسےئن ساہیوال نے11ریلوے پھاٹکوں کے98لاکھ61ہزار روپے میں سے13لاکھ94ہزار روپے‘ ایکسےئن فیصل آباد نے8ریلوے پھاٹکوں کے تمام واجبات26لاکھ65ہزار روپے ریلوے کو ادا کردےئے ہیں جبکہ ایکسےئن ڈیرہ غازی خان نے تاحال معمولی رقم بھی ادا نہیں کی ہے تاہم دیگر ایکسےئنوں کی طرح ادائیگی کی یقین دہانی کروادی ہے۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھاٹکوں کی دیکھ بھال‘ مرمت کے واجبات ادائیگی کی حتمی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...