ضلعی حکومت نے پانی چوری روکنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری دیدی

ضلعی حکومت نے پانی چوری روکنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری دیدی

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایت پرضلعی حکومت نے نہری پانی کی چوری روکنے کے لیے محکمہ انہاراورپولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے جونہری علاقوں میں پٹرولنگ کرکے نہری پانی کی چوری (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کاسراغ لگائیں گی اس حوالے سے حکومت نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے محکمہ انہارحکام اورپولیس افسران کوفوری مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کرفہرستیں بھجوانے کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق تشکیل دی جانے والی ٹیمیں اپنی کارکردگی رپورٹس روزانہ کی بنیادپربھجوانے کی پابندہوں گی اوران ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی اوانہاراورمتعلقہ ایس ایچ اواپنے علاقے میں نہری پانی چوری روکنے کے ذمہ دارہوں گے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی انہارحکام نے پولیس افسران سے ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...