سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر ریلوے سٹیشن ماسٹرز کا احتجاجی تحریک کا اعلان

سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر ریلوے سٹیشن ماسٹرز کا احتجاجی تحریک کا اعلان

ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے سٹیشن ماسٹر ز نے سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں ریلوے سمپارس یونین کی جانب سے چےئرپرسن ریلویز میڈم پروین آغا کو بھجوائے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سٹیشن ماسٹرز کی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اپ گریڈیشن کا کیس دو سال سے منسٹری کے پاس پڑا ہے ۔اعلیٰ عدالت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کی جانب سے اسے جائز قرار دیتے ہوئے اپ گریڈیشن کے احکامات دےئے جاچکے ہیں مگر ریلوے منسٹری میں بیٹھے مزدور دشمن لوگ محکمہ کو توہین عدالت کے ساتھ ساتھ بڑے امتحان کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر15جون تک اپ گریڈیشن کا فیصلہ نہ ہوا تو سٹیشن ماسٹرز کام چھوڑ کر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...