زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی‘ مزدور ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا

زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی‘ مزدور ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)پل شیدی لال کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق5شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح پل شید ی لال کے قریب ڈیڑھ کینال کی جگہ پر گودام تعمیر کیا جارہا تھا،جہاں 11مزدور کام کررہے تھے۔ تعمیر کے دورا ن اس کی ٹی آر گاڈر سے بنی چھت اچانک زمین بوس (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہوگئی،جس کے نیچے 5مزدور دب گئے،دیگر مزدوروں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا اور ریسکیو کو اطلاع دی جس پر ریسکیو عملہ بھاری تعداد میں موقع پر پہنچ گیا،اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا،اور آدھے گھنٹے میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،ملبے تلے دبے مزدوروں ،اشرف،ندیم،رضوان،شریف،حنیف اورنذرکو نشتر ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ندیم جاں بحق ہوگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...