سی پی او کی مجالس و جلوس کے لائسنسداران سے سکیورٹی انتظامات بارے میٹنگ
ملتان(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے 21 رمضان المبارک یومِ علی کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنسداران اخلاق حیدر صدیقی، مذین چاون، شفقت بھٹہ ،عاشق حسین ،دائم رضا ہمدانی اور دیگر کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ کی ۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان عمارہ اطہر، ایس پی سٹی جواد طارق و دیگر افسران شامل تھے۔میٹنگ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کے دوران سی پی او ملتان نے تمام ایس پیز کو 21 رمضان المبارک یومِ علی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔سی پی ملتان نے کہا کہ تمام ایس پیز جلوسوں کے روٹس کا خود معائنہ کریں اور اپنی نگرانی میں سویپنگ کروائیں۔تمام راستوں کی چیکنگ کر کے کلیئر نس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔جہا ں ضروری ہو سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔اس کے علاوہ ڈیوٹی کے دوران تمام افسران و ملازمان اپنے سروس کارڈ لازمی آویزاں کریں ۔فورتھ شیڈول پر کڑی نظر رکھیں ۔ان کی حاضری کو یقینی بنائیں۔تمام لائسنسداران نے سی پی او ملتان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ مجالس اور جلوس کے مقررہ اوقات میں آغاز و اختتام کریں گے۔ اور پولیس کے ہمراہ ہمارے وولینٹئیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔