جی سی لیہ کیمپس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ‘ انتظامیہ، اساتذہ میں ٹھن گئی
کوٹ سلطان(نامہ نگار)جی سی لیہ کیمپس کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ،فکیلٹی نے نتائج روک لئے ،طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ،طلباء اور والدین سراپا احتجاج ،تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
جی سی فیصل آباد لیہ کیمپس انتظامیہ نے بلا جواز اساتذہ کی تنخواہیں اور مارکنگ الائنسز روک رکھے ہیں جس پر اساتذہ نے بی ایس پروگرام بی ایس کیمسٹری ،بی ایس فوڈ سائنسز ،ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کے نتائج روک رکھے ہیں جبکہ طلباء سیکنڈ سمسٹر میں پروموٹ ہو چکے ہیں اور تھرڈ سمسٹر کی فیسیوں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی ہے ،اس طرح طلباء کو فرسٹ سمسٹر کے نتائج نہ ملنے پر وہ شدید اضطراب کا شکار ہیں ،جبکہ اساتذہ نے ادائیگی نہ ہونے تک نتائج جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے اس صورت حال میں طلباء اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،بتایا گیا ہے کہ فروری 2016میں 5سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بھی تک مئی کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں ،جس سے نہ صرف ان کے گھروں میں نوبت فاقوں پہنچ چکی ہے بلکہ وہ عید کی خریداری کے لئے بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں ،متاثرہ اساتذہ عبدالستار ،خرم شہزاد ،نوید علی اور دیگر نے کہا کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تووہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کنٹرولرمرزا جمشید کو شکایت کی تو انہوں نے بھی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،متاثرہ اساتذہ نے وائس چانسلر جی سی فیصل آباد ،گورنر پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔