قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت و جرمانہ ، 4ملزم شک کے فائدہ پر بری

قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت و جرمانہ ، 4ملزم شک کے فائدہ پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا اور2 خواتین سمیت 4 ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ شاہ شمس کے استغاثہ کے مطابق علی حسن نے مقدمہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
درج کرایاکہ ملزموں محمد طارق،محمد محسن،عبدالستار، حاجراں بی بی اور پروین بی بی نے اسکے بھتیجے محمد ارشد کو زمین کے تنازعہ پر ڈنڈوں اور سریوں کے وار کرتے ہوئے قتل کر دیا ہے جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد طارق کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے جبکہ ملزموں محمد محسن،عبدالستار،حاجراں بی بی اور پروین بی بی کو عدم ثبوت کی بناء پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیاہے۔