ایشیائی ترقیاتی بنک مشن ٹیم کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ٹیکنیکل آفیسران سے مشاورتی سیشن

ایشیائی ترقیاتی بنک مشن ٹیم کا ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ٹیکنیکل آفیسران سے ...

ملتان(جنرل رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک مشن ٹیم نے ریلوے سٹریٹیجک پلان کی تیاری کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کی زیر صدارت اجلاس میں ریلوے ٹیکنیکل ٹیم افسران کے ساتھ مشاورتی سیشن میں حصہ لیا۔ایشیائی ترقیاتی ٹیم ریلویز کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مسلسل میٹنگز کی کوارڈینیشن کے بعد ریلوے میں گڈ گورنس ،بزنس ماڈل، (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

انویسٹمنٹ پلاننگ فنانس ،رولنگ سٹاک ،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرکے حتمی شکل دینے کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور نے کہا کہ سٹریٹیجک پلان پاکستان ریلویز کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا جو کہ جدید اور ترقی یافتہ پاکستان ریلویز کی بنیاد بنے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرنے ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیم کے افسران کو سٹریٹیجک پلان کی تیاری کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک مشن ٹیم کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرنے اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک مشن ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ،مشیر ریلویز انجم پرویز۔سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک ، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایو ں رشید،ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، ڈی جی پلاننگ سید مظہرعلی شاہ ،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ وقار احمد شاہد، چیف پرسانل آفیسر شعیب عادل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...