پولیس کا ملتان،جہانیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن،4افراد گرفتار

پولیس کا ملتان،جہانیاں کے علاقوں میں سرچ آپریشن،4افراد گرفتار

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد،اڈا پل(کرائم رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پولیس اور حساس اداروں کا ملتان اور جہانیاں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،145گھروں کی سرچنگ کی،3سو افراد کی بائیو میٹرک تصدیق،ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پرپولیس (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جے ٹی ٹی اور حساس اداروں نے تھانہ دہلی گیٹ ،لوہاری گیٹ اور کپ کے علاقوں صرافہ بازار ،حسین آگاہی،اور ناصر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا۔اس دوران 110گھروں اور 300دکانوں کی سرچنگ کی گئی ،جبکہ250افراد کی بائیو میٹرک سکیننگ بھی کی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر حساس سکیورٹی اداروں،پولیس کی طرف سے پولیس تھانہ جہانیاں کے مختلف علاقوں سردار ٹاون،تین مرلہ سکیم،چک نمبر98دس آر،سمیت دیگر علاقوں میں ایس ایچ او تھانہ جہانیاں حق نواز آرائیں کی سربراہی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 35گھروں کی تلاشی لیتے ہوئے 50سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،جبکہ اشتہاری ملزم سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔جہانیاں پولیس نے SHO جہانیاں چوہدری حق نواز کی سربراہی اور بھاری نفری کے ہمراہ جہانیاں سٹی سمیت غریب آباد ،سردار ٹاؤن ،تین مرلہ سکیم اور چک نمبر 198آر میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران جہانیاں پولیس نے چک نمبر 198دس آر میں شہامد ولد شمشاد اور اکرم ولد اسلم سے چالو بھٹی ،سماان اور 150لیٹر شراب اور 200لیٹر لہن بر امد کر لیا چک نمبر 113دس آر کے محسن ولد صابر سے ناجائز 30بور پسٹل اور 6گولیاں بر آمد کر لی ،سرچ آپریشن کے دوران خطر ناک اشتہاری نواز ولد غلار فرید کو اور 3 مشتبہ افراد مزمل ،عمران اور عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے ۔

سرچ آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...