ایس ایس پی آپریشنز کا ملتان سنٹرل جیل کا دورہ‘ بیرکوں کا معائنہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار
ملتان(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان عمارہ اطہر نے سنٹر ل جیل ملتان کا دورہ کیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ایس ایس پی محسن رفیق نے ان کا استقبال کیا۔ ایس(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ایس پی آپریشنز نے جیل کی مختلف بیرکوں اورحصوں کادورہ کیا، ا ور سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے بتایا کہ جیل کے چاروں اطراف ٹرینڈ کمانڈوز تعینات ہیں۔جبکہ پنجاب کانسٹیبلری اور ضلع ملتان سے خصوصی گارد بھی سنٹرل جیل کو دی گئی ہے۔جس سے سیکورٹی مزید بہتر ہوگئی ہے۔جیل میں جیمر ہونے کے باعث سیکورٹی صورتحال بہترین ہے۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے جیل انتظامیہ کو ملتان پولیس کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سکیورٹی انتظامات