شاہ شمس کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی،2فرار،زخمی ڈاکو نشتر منتقل

شاہ شمس کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی،2فرار،زخمی ڈاکو نشتر ...

ملتان(کرائم رپورٹر)شاہ شمس کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز رات کے وقت شاہ شمس پولیس کو اطلاع ملی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کہ نامعلوم مسلح افراد نے شہری اشفاق سے واردات کے دوران موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگیا ہے۔جس پر شاہ شمس پولیس محافظ سکواڈ اور کیو آر ایف کی ٹیم ڈاکوں کا پیچھا کیا پل نو بہار کے قریب مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر نشتر منتقل کردیا معلوم ہوا ہے کہ زخمی ڈاکو کا نام عبدالحمیدجو کہ چوٹی زریں کا رہائشی ہے ،فرار ہونے والے ملزم کا نام ریاض بتایا گیا ہے۔پولیس نے ملزم سے پسٹل اور موٹر سائیکل برامد کرلی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...