مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘ 2 فرار ہوگئے

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘ 2 فرار ہوگئے

ملتان(کرائم رپورٹر) مظفر آباد کے علاقے ٹھٹھی لال میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہونے میں کامیاب۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح ایس ایچ او مظفر آباد انسپکٹر ملک راشد تھہیم اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت علاقہ میں گشت کر رہے تھے اسی دوران اطلاع ملی کہ پل مظفر آباد کے قریب 3 مسلح افرا د نے شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہوگئے جس پر ملک راشد تھہیم اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کا پیچھا کیا اس دوران (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے زخمی ڈاکو کو نشتر منتقل کیا بعدازاں معلوم ہوا کہ اسکا نام رفیق عرف رفیقا لدھڑ ہے، جو کہ ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...