عراق، بے گھر افراد اکے ایک مرکز میں کئی سو افراد بیمار

عراق، بے گھر افراد اکے ایک مرکز میں کئی سو افراد بیمار

بغداد (اے پی پی)عراق میں بے گھر افراد کے لیے قائم ایک مرکز میں ناقص غذا کھانے سے سینکڑوں افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق افطار کے فوری بعد متعدد افراد کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی اور کچھ بے ہوش بھی ہو گئے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیمار افراد کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

گیا ہے۔ الخزر نامی یہ کیمپ موصل اور اربیل کو ملانے والی ایک سڑک پر واقع ہے۔ اس میں زیادہ تر ایسے عراقی شہری مقیم ہیں، جو موصل کو ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...