افسران کے رمضان بازار، سبزی منڈیوں کے دورے بے اثر، عوام ریلیف کو ترس گئے

افسران کے رمضان بازار، سبزی منڈیوں کے دورے بے اثر، عوام ریلیف کو ترس گئے

ملتان،وہاڑی،قطب پور،کوٹ ادو، لودھراں، بہاولپور، ڈیرہ بکھا(کرائم رپورٹر،نمائندگان)عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے انتظامی و پولیس افسران کی جانب سے رمجان بازاروں،سبزی منڈیوں کے دوروں کے باوجود گرانفروشی کنٹرول نہ ہوسکی کوٹ ادو رمضان بازار میں چینی نایاب ڈیرہ بکھا اور نواحی علاقوں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ڈی سی ملتان نادر چھٹہ کے ساتھ سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں اشیاء خورد نوش، سبزی اور پھل فروٹ وغیرہ کی کوالٹی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی۔ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او اورمنڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ وقتاًفوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا بھی راوٗنڈ کریں گے اور ریٹ لسٹ کو بھی چیک کرتے رہیں گے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی، ڈی پی او عمر سعید نے رمضان بازار اور سبز ی و فر وٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا سبز ی وفر وٹ منڈی میں علی الصبح سبز یوں، پھلوں کی نیلا می کی نگر انی کی اور پھلوں ، سبز یوں کے پر چون نر خوں کا تعین کر ایا رمضان بازار کے معا ئنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کھا نے ، پینے کی ضروری اشیاء کی دستیا بی اور قیمتوں کا جا ئزہ لیا اور ما رکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ سبسڈی والی اشیاء وافر مقد ار میں مہیا کر یں اور خر یدار کو اس کی ضرورت کے مطابق اشیاء فر وخت کی جائیں۔قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی غفلت ،35ہزار نفوس پر مشتمل قصبے میں آج تک کبھی رمضان بازار،مدنی دستر خوان ،یا سستا بازار نہیں لگایا گیا ہے ۔اور نہ ہی کبھی ریلیف دیا گیا ۔عوام مہنگے داموں اشیاء خوردو نوش خریدنے پر مجبور ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دنیاپوراس حقیقت سے بے بہرہ ہیں عملہ جان بوجھ کر اس علاقے بارے بریفنگ نہیں دیتا اس قصبے سے مجموعی طور پر 16دیہات بھی منسلک ہیں ۔مکینوں حاجی صدیق گاذر،ملک مشتاق تھہیم ،چوہدری اسمعیل ،راؤ یونس ،رانا نثار ،محمد علی زرگر ،حامد زرگر ،شاہد بھٹہ نیاز کباڑیہ شبیر عاربی ،حاجی صغیر ،سید جعفر شاہ ،چوہدری خالد ،مرز کوثر ،رانا ریاض اعجاز ،رانا عمران ، محمدعظیم ،ملک اشرف مرغی فروش و دیگر نے بتایا تحصیل کی سب سے بڑی آبادی ہونے کے باوجود سرکاری سطح پر کسی پیکج میں شامل نہیں کیا جا تا جو یہاں کے مکینوں سے سراسر زیادتی ہے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق اقبال پارک کوٹ ادو میں لگائے گئے رمضان بازار میں روزہ داروں کی تذلیل معمول بن گئی ہے،رمضان بازار میں چینی دینے والے ٹھیکیدار کے کارندوں نے ایک کلو سے زائد چینی دینا بند کر دیا ہے،شیڈول میں2کلو چینی درج ہونے کے با وجود روزہ داروں کو سارا دن گرمی اور دھوپ میں لائنوں میں کھڑا کرنے کے بعد ایک کلو چینی دی جانے لگی جبکہ شناختی کارڈ کی شرط ہونے پر دور دراز سے بھاری کرائے بھر کر چینی لینے کیلئے آنے والے روزہ دار شناختی کارڈ نہ ہونے پر ایک کلو چینی سے بھی محروم خالی ہاتھ واپس گھروں کو لوٹنے لگے،اس بارے سستے رمضان بازار میں آئے روزہ داروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ دور دراز سے رمضان بازار خریداری کیلئے آتے ہیں مگر یہاں بھی ریٹوں میں کوئی خاص فرق نہ ہے جبکہ چینی میں3روپے کی بچت ہونے پر وہ چینی لیتے آتے ہیں مگر انہیں ایک کلو سے زائد نہیں دی جاتی جبکہ 3روپے کی بچت کو دیکھتے ہوئے وہ ایک سو روپے کرایہ بھر کر خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ رمضان بازار میں معیاری اور ارزاں اشیاء کی سپلائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں مقررہ نر خوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہو ں نے افسران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس مارکیٹوں کی مسلسل ما نیٹرنگ کرتے رہیں تاکہ مصنوعی گرانی کا مسلسل تدارک کیا جاتا رہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں غوثیہ چوک لودھراں میں رمضان بازار کے اچانک معا ئنے کے دوران کہی اس مو قع پر رمضان بازار میں ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد، اے ڈے سی آر عارف ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب خان، ڈ ی ا یس پی شفقت عطا، وائس چیئرمین میو نسپل کمیٹی لودھراں ملک بھورا آرائیں، اسد عباس، محکمہ زراعت ، مارکیٹ کمیٹی کے حکام مو جو دتھے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے آج صبح سبزی منڈی بہاول پور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے کاموں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو تازہ اور اعلیٰ کوالٹی کے پھل اور سبزیاں مقررہ نرخ پر فروخت کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کے نرخ میں ہرگز اضافہ نہ کیا جائے۔ڈیرہ بکھا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈیرہ بکھا ، لال سوہانرا ، منگوانی ، جھانگی والا ، اڈا تیرہ سولنگ اور تمام نزدیکی دیہاتوں میں دکانداروں نے اشیاء خورد نوش مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جب سے رمضان شریف شروع ہوا ہے اشیاء خوردو نوشش اور پھل ، سبزیوں کے ریٹ دوگنا ہو چکے ہیں پھلوں کو ہاتھ لگانا تو دور کی بات ہے ان کے بار میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔ علاقہ میں پھل اور سبزیاں بہاولپور سے تین گنا زیادرہ ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں ، کسی دوکاندار کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ نہیں ہے ۔ اس موقع پر سماجی کارکن چوہدری اعجاز رسول اور چوہدری عبدالرشیدکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو چکا ہے ۔چوہدری عبدالرشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بازار قائم کیے ہیں جبکہ شہروں سے دورقصبوں اور دیہاتوں کو نظر انداز کیا ہے جبکہ غربت کی شرح ان علاقوں میں زیادہ ہے، عوام مہنگے داموں اشیاء خوردنوش نہیں خرید سکتے جس کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...