میپکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران، بار بار ٹرپنگ سے صارفین پریشان

میپکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران، بار بار ٹرپنگ سے صارفین پریشان

ملتان، سکندرآباد، ٹھٹھہ صادق آباد، جمال الدین (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے گرمی بڑھنے کے ساتھ بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرتے جا رہا ہے ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق رمضان المبارک میں ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کے بدترین بحران نے صارفین کو شدید اذیت اور کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹرز تحصیل صدر مقامات سمیت (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

دیہات بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے ساتھ شدید ٹرپنگ کے باعث صارفین بہت پریشان ہیں ۔ بیشتر فیڈرز پر ہر 10سے 15منٹ کے بعد ٹرپنگ کی شکایات ہیں ۔حکومت ، وزارت پانی وبجلی اور تقسیم کار کمپنی( میپکو) کے اعلانات صرف دعووں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں ‘ وزیر اعظم نواز شریف کے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کرنے کے احکامات کے برعکس الٹا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ‘وزیر اعظم نے شہروں میں 3گھنٹے اور دیہات میں 6گھنٹے لوڈشیڈنگ کا حکم دیا تھا مگر اس شیڈول پر عملدرآمد نہ ہوسکا ‘ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا ملتان سمیت بڑے شہروں کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کا اعلان بھی دھرا کا دھرا رہ گیا جس کے باعث صارفین اذیت میں مبتلا ہیں‘ اب جو ں جوں گرمی بڑھ رہی ہے تو بجلی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ اب انٹرمیڈیٹ کے سالانہ پریکٹیکل متحانات ہو رہے ہیں‘ اس صورتحال میں شدید ٹرپنگ کے باعث طلبا وطالبات اذیت میں مبتلا ہیں ‘ دوسری جانب گزشتہ روز میپکو ریجن میں متعد د ٹرانسفارمرز جل گئے جس کے باعث صارفین اذیت میں مبتلا رہے ‘ بیشتر ٹرانسفارمرز کئی گھنٹے بعد تبدیل ہوئے ‘ دیہی علاقوں میں خراب ٹرانسفارمرز 24گھنٹے کے بعد بھی تبدیل نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں‘ اس صورتحال میں یو پی ایس چند گھنٹے کے بعد ہی جواب دے گئے اور گھروں میں پانی ختم ہو گیا ‘ گرمی سے بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی‘صارفین نے صورتحال پرشدید احتجاج کیا ہے ۔ سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بجلی اور گیس کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے رمضان شریف میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کم کا وعدہ اور دعویٰ کیاتھاجوکہ نصف رمضان پر بھی اس پر کوئی عمل در آمدنہ ہوسکا جس سے شہریوں کا شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق حکومت کی طرف سے نمازتراویح سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعووں کے باوجود واپداسکینڈجہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں سحری،افطاری نمازتراوئح کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ لوڈشیڈنگ سے روزہ دار شہری شدید پریشان ہیں دوکوٹہ سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق دوکوٹہ شہر کی بجلی تاریں ٹوٹنے کے باعث چار روز سے بند تھی او ر عوام شدید گرمی میں بلبلا اٹھے تھے لائن سپرینڈنٹ میپکوہر گھنٹے بعد جلد بجلی چالوکرنے کا وعدہ کر لیتا تھا اس کی طرف سے مسلسل جھوٹے وعدے کر نے پر آخر کار عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو گرمی کے ستائے عوام بارہ بجے دوپہر کو دکانوں کے شٹر ڈاؤن کر کے دوکوٹہ چوک میں آگئے اور روڈ بلاک کر کے واپڈا لائن سپرینڈنٹ و دیگر عملہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ملتان میلسی کو جانے والی ٹریفک کو بھی روکے رکھی جس پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے آکر مذاکرات کر کے روڈ کھلوایا احتجاج کے بعد میپکو اہلکاروں نے دوکوٹہ شہر کی بجلی چالو کر دی شہریوں حیدر علی ، نعیم نجمی ، انضمام الحق ، محمد الیا س ، محمد شریف ، محمد صادق ، مظہر حسین ، محمد ارشد سمیت دیگر شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لائن سپرینڈنٹ نے جان بوجھ کر دوکوٹہ مارکیٹ کے دکان داروں کو چار روز تک بجلی سے محروم رکھا انہوں نے میپکو کے اعلیٰ حکام سے لائن سپرینڈنٹ اور دیگر عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کو معطل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جمالدین والی سے نمائندہ خصوصی کیمطابق خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جمالدین والی اور نواحی علاقہ جات کے سینکڑوں عوام نے گریڈ اسٹیشن جمالدین والی کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام ہو کر رہ گئی مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کو روکنے کیلئے گریڈ اسٹیشن کے مین گیٹ پر ایس ایچ اوبھونگ ، چوہدری اقبال ، چوکی انچارج جمالدین والی نوید نواز واہلہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موجود تاہم مظاہرین پر امن احتجاج کیا اور کسی قسم کی توڑ پھوڑ سے اجتناب کیا اس دوران عوامی نمائندوں چیئر مین یونین کونسل اقبال نگرجام حبیب نواز جھلن ، سابق نائب ناظم جمالدین والی رئیس محمد رحیم ڈرگڑوچہ ، اول خان اُنڑ ، رئیس غلام قادر ڈرگڑوچہ ، وڈیرہ ملک محمد نواز سولنگی ، ملک مظہر سولنگی ، جنرل کونسلر ، اختر سولنگی ، ملک سراج احمد سولنگی و دیگر نے قائم مقام ایس ڈی او واپڈا سرکل جمالدین والی عرفان احمد کے درمیان مذکرات کیے ہوئے جس میں ایکسن واپڈا اور اے سی صادق آباد اور حکام بالا سے رابطہ کے بعد یقین دہانی کرائی گئی کہ لوڈ شیڈنگ مقررہ اوقات کے دوران کی جائے جبکہ کسی قسم کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ اور سحر ، افطار کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...