دانش سکولوں میں سہولیات فراہمی کی آڑ میں کروڑوں خوردبرد کرنے کے پلان پر عمل شروع

دانش سکولوں میں سہولیات فراہمی کی آڑ میں کروڑوں خوردبرد کرنے کے پلان پر عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(ملک اعظم سے)پنجاب دانش سکول اتھارٹی کے اعلیٰ آفیسران کی مبینہ ملی بھگت سے 50کروڑ روپے مالیت کی کرپشن کی منصوبہ بندی پرعمل درآمد شروع ہوگیا ۔ اس منصوبہ بندی کے تحت صوبہ بھر کے 14بوائز وگرلز دانش سکولز میں مصنوعی کمروں اورمنی مارکیٹ کی تیاری کاکام نسیکام کنسٹریکشن پرائیویٹ لمٹیڈکمپنی کو دے دیاگیا ۔نسیکام سی ڈی آر جمع نہ کرانے کے باوجود نہ صرف پری کوالفیکشن کے پراسیس میں کامیاب ہوئی بلکہ ٹینڈرکمیٹی کی مہربانی سے صوبہ بھر کے 14بوائز گرلز سکولز میں مصنوعی کمروں اورمنی مارکیٹ میں تعمیرکا کنٹریکٹ بھی حاصل کرگئی ۔ بتایا جاتاہے ۔بتایا جاتا ہے کہ پنجاب دانش سکولز اینڈ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
سنٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کاایک اجلاس 24اپریل2017ء کوصوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقدہوا ۔ ممبر پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر صرف ایکس لینس فرح خالد نے اس اجلاس کی صدارت کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر برئگیڈئر (ر)عامرحفیظ جنرل منیجر انجینئر بلال خالد ، ایڈمن منیجر سے کرنل (ر)جواد احمد ملک سمیت دیگر متعلقہ ممبران اور آبزورز بھی بطور ممبران شریک ہوئے ۔ اس اجلاس میں 24ایجنڈآٹمیز زیر غور لائے گئے جن میں 14ایجنڈ آٹمیز صرف پنجاب دانش سکولز میں مصنوعی کمروں PRE_FABRICATED JUNK STOREاور منی مارکیٹ AMENITY BLOCKسے متعلقہ تھے ۔یہ سہولیات دانش سکولز رحیم یارخان تحصیل حاصل پور ، تحصیل چشتیاں ، تحصیل فاضل پور ، ڈیرہ غازی ، ہرانولی ، ضلع اٹک کی تحصیل جند کے بوائز اورگرلز سیکشن میں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے میٹنگ منٹس کے مطابق14دانش سکولوں میں مصنوعی کمروں کی تیاری اورمنی مارکیٹ فراہمی کیلئے پی سی ان باقاعدہ طورپرمنظور کیاگیا اس کمیٹی نے 14گرلز اوربوائز کیلئے علیحدہ علیحدہ پی سی ون منظور کئے ۔ ہر پی سی ون کی کاسٹ 35.831ملین روپے مقرر کی گئی ۔ بعد ازاں کمیٹی کے اس منصوبے پرعمل درآمد کی منظوری دے دی ۔ جس کے بعد جنرل منیجر انجینئرنگ کی جانب ٹینڈر نوٹس جاری ہے اس مرحلہ پردانش سکولز اتھارٹی کے جی ایم انجینئرنگ بلال خالد نے اختیارات کے ناجائز استعمال شروع کردیا ۔ جی ایم نے ڈویلپمنٹ کمیٹی کی جانب سے منظورہونیوالے پروجیکٹ پر اپنی مرضی کوفوقیت دی بلال خالد کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر میں 14دانش سکولز کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات اورتخمینہ لاگت ظاہرنہیں کیاگیا ۔ بلکہ ہرضلع کے بوائز اورگرلز سیکشن کواکٹھا کردیا۔ اس طرح ڈویلپمنٹ کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ پروجیکٹ پرسوالیہ نشان کھڑے کردئیے ۔ شعبہ انجینئر نگ کی جانب سے ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 18مئی2017ء مقرر کی گئی 22مئی کوٹینڈر اوپن کیئے گئے شعبہ انجینئرنگ کی ٹینڈر کمیٹی نے نہ صرف 2روز میں کمپنیوں کی پری کوالفیکشن دستاویزات کاجائزہ مکمل کرلیا ۔بلکہ صرف 2د ن میں کنٹریکٹر کمپنیوں کی فنانشل اورٹیکنیکل بڈ کی بھی سکرونٹی مکمل کرلی ۔ غالباًپنجاب کی تاریخ میں ٹینڈر سکرونٹی کاتیز ترین پراسیس ہواہے ۔ شعبہ انجینئرنگ اس قدر تیزی تھاکہ اس نے صرف 2دن میں تمام کام مکمل کرکے نسیکام کنسٹرکشن کمپنی سے پرفارمنس سیکورٹی بھی طلب کرلی جنرل منیجر انجینئرنگ بلال خالد کی جانب سے ڈائریکٹر نسیکام کنسٹرکشن پرائیویٹ کو مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6641 دانش سکولز بوائز وگرلز رحیم یار خانکیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6642 دانش سکولزبوائز وگرلز حاصل پور کیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6643 دانش سکولزبوائز و گرلز چشتیاں کیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6644دانش سکول فاضل پور بوائز و گرلزکیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6645دانش سکول بوائز وگرلز ڈیرہ غازی خان کیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6646دانش سکولزبوائز و گرلز جند ضلع اٹککیلئے مراسلہ نمبرGM(E)05\17\6647ہرنولی ضلع میاں والی جاری ہوئے جس میں انہیں فوری طورپر 3.53ملین پرفارمنس سکیورٹی جمع کرانے کی ہدایات دی گئیں اور ورک آرڈر جاری کردیامعلوم ہواہے کہ نسیکام کنسٹرکشن فرم نے اس پروجیکٹ کے ٹینڈر کی سی ڈی آر بھی جمع نہیں کرائی جو کہ 1کروڑ روپے ہنی ہے ۔ لیکن دانش سکولز اتھارٹی کے اعلی آفیسران نے وزیر اعلی کی کرپشن کے خلاف پالیسی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نسیکام کنسٹرکشن فرم کوصوبہ بھرمیں مصنوعی کمروں اورمنی مارکیٹ کاٹیلر جاری کروا دوسری جانب شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے پروجیکٹ پرہی کرپشن کی بنیاد رکھ دی گئی جس کمپنی کو 14دانش سکولز میں مصنوعی کمروں اور منی مارکیٹ کاکنٹریکٹ اس کا ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے منظور ہونے والے پی سی ون سے کوئی تعلق نہیں ہے۔