2خواتین شوہروں کے ہاتھوں قتل، حادثات نے 4زندگیاں نگل لیں

2خواتین شوہروں کے ہاتھوں قتل، حادثات نے 4زندگیاں نگل لیں

میلسی ‘ منڈی یزمان ‘ وہاڑی ‘ حاصل پور ‘ لڈن ‘ شجاع آباد ( نمائندگان ) مختلف واقعات میں دو خواتین کو انکے شوہروں نے قتل کردیا ‘ ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ‘ کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2 افراد دم توڑ گئے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی بھنجر کے رہائشی محمد ریاض کو اپنی بیوی اور تین بچوں کو ماں پروین مائی کے کردار پر شعبہ تھا گذشتہ روز اس نے رات گئے بیوی کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کر دیا اور کمرے کے اندر لے جا کر اس کے گلے میں رسہ ڈال کر قتل کر دیا بعد ازاں(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

محمد ریاض نے موت کی تسلی کیلئے بیوی کو بجلی کے تار کے ذریعے کرنٹ کے جھٹکے بھی دیئے پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقتولہ کی والدہ منظوراں بی بی کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور چھاپہ مار کر بیوی کے قاتل محمد ریاض کو گرفتار کر لیا ۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق چک 86ڈی بی کا رہا ئشی ملزم تمجید عرف جگا ملنگ رات گئے گھر آیا اور بیوی سے تازہ روٹی پکا کر دینے کا کہا۔ جس پر خا تون خانہ نے کہا کہ شام کو ہی تو روٹی پکا ئی تھی۔ آپ کے لئے رکھی ہو ئی ہے۔ مگر ملزم نہ مانا۔ اور طیش میں آکر ڈنڈا اٹھا کر بیوی کے سر میں دے مارا۔ جس پر وہ زمین پر گر گئی۔ مگر الزم پھر بھی باز نہ آیا اور ڈنڈو ں سے اس کے سر پر برا بر وار کرتا رہا۔ جس سے خا تون خانہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ایسایچ او سٹی طاہر اقبال پو لیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ پو لیس نے مفرور ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے حوا لات میں بند کر دیا ہے۔جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ متوفیہ دو بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ حاصل پور اور لڈن سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ لڈن کے قریب حاصل پور روڈ پر تیز رفتار بے قا بو ٹرک ے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ، جس سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ڈرائیور گرفتار کرکے ٹرک قبضہ میں لے لیا گیا عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور مو ٹرسائیکل سوار دونوں ہی وہاڑی سے حاصل پور کی طرف جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا تے ہو ئے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا اور ٹرک ڈرائیور نے موقعہ سے فرار ہونے کی کو شش کی تو لو گو ں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور پولیس کا اطلاع دی تو پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے لی اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق جما ل پور سے ایک ہی خاندان سے معلوم ہوا ہے اور ریاض ما ئی ، تسلیم بی بی اور محمد اقبال کے ناموں سے شناخت ہو ئی ہے پو لیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سمبڑیال سیالکوٹ میں مزدوری کرنیوالا چاہ ٹھیڑی والا موضع دائرہ پور شجاع آباد کا رہائشی نو بچوں کا باپ عمر حیات ولد اﷲ ڈتہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 202ای بی میں نصیر احمد کی بھینس بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آنے سے چمٹ گئی جس کو بچا نے کے لیے کو شش کی تو نصیر کو کرنٹ لگ گیا اسکو بچا نے کے لیے بیٹا بھی زد میں آگیا جس سے بھینس ، نصیر ہلاک ہو گئے بیٹے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا جبکہ ایک اور واقعہ میں چک نمبر204ای بی میں محمد اسلم کو بیٹا عون محمد غلام مبینہ طورپرکرنٹ لگنے سے جا ں بحق ہو گیا اچانک اموات پر گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...