کراچی کا امن رینجرز اور سندھ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے :سہیل انور سیال

کراچی کا امن رینجرز اور سندھ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے :سہیل انور سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)و زیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہاہے کہ کراچی آپریشن کی کامیابی پیپلزپارٹی کی قیادت سندھ حکومت اور رینجرز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے کراچی میں امن کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے کریڈٹ کا دعوی بے بنیاد اورجھوٹا ہے۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہارخیال کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھاکہ کراچی میں بوری بند لاشیں ملنے اغوا برائے تعاون اور بھتہ خوری کا خاتمہ بھی پیپلزپارٹی حکومت کا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بارہ مئی کے شہدائے کے ورثاء4 آج بھی اپنے بچوں کے قاتلوں کو سزا دلانے کیلئے ترس رہے ہیں اس وقت کے وزیر داخلہ نے بارہ مئی کے ذمہ داروں کو کیوں گرفتار نہیں کیا۔سہیل انور سیال نے کہاکہ وزیر اعظم نے کراچی آپریشن میں فنڈ دینے کا وعدہ کیا تھا جوابھی تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری اب بلاخوف و خطر شہر میں گھوم رہے ہیں انکو یقین دلاتے ہیں کہ اب کسی کے بچے کی بوری بند لاش نہیں ملے گی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی میں کس چیز کا کریڈٹ لیتی ہے کراچی میں امن کے لیے وفاقی حکومت نے ہماری کیا مدد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی میں 95 فیصد امن ہے،انہوں نے اشاریوں کنایوں میں ایم کیو ایم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مخالفین کے وزیرداخلہ کے دورمیں بارہ مئی کوکیا ہوا سب کوپتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرتی کے دشمن بے گناہ نوجوانوں کواس لیے قتل کرتے تھے کہ اپنی دہشت اورخوف کی فضاء4 قائم رکھ سکیں پیپلزپارٹی نے بوری بند لاشوں کے سلسلے کوروکا۔ سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ طارق روڈ کے ایک دکاندار نے کہا،،شکرہے کہ اب میری لاش بوری میں بند ہوکر گھروالوں کونہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال سندھ پولیس میں دس ہزاربھرتیاں کریں گے۔