شہر کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہین کی جا رہی ہے :کے الیکٹرک

شہر کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہین کی جا رہی ہے :کے الیکٹرک

کراچی (اکنامک رپورٹر)سحر و افطار کے اوقات میں کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے کسی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ۔یہ بات ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں 24گھنٹے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی خرابی کو درست کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔ایسے علاقے جہاں پر بجلی کی چوری عروج پر ہے وہاں ٹرپنگ اور بجلی چلے جانے کی شکایت زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بجلی چوری اور کنڈا مافیا کے خلاف مسلسل کارروائی کرتی رہتی ہیں ۔ان علاقوں میں شاہ فیصل کالونی ،گلشن اقبال ،ملیر ،نارتھ ناظم آباد ،کورنگی ،اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔حال ہی میں کے الیکٹرک کی ٹیموں نے گزدر آباد ،رحمت چوک صدر سمیت کورنگی کے کچھ علاقوں میں علاقہ مکینوں کو بجلی چوری کے حوالے سے آگاہی دی اور اس کی وجہ سے مقامی طور پر بجلی کی بندش اور بریک ڈاؤن کے بارے میں بتایا ۔ٹیموں نے مقامی افراد کو بجلی کے جائز استعمال کی ترغیب دی اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا ۔شہر کے مختلف علاقوں کو اے ،بی اور سی میں تبدیل کردیا گیا ہے جن کی مدد سے بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے ۔کے الیکٹرک نے اپنے ’’اجالا پروجیکٹ‘‘کے ذریعہ شہر بھر کی 2600پی ایم ٹیز کو اے ،بی اور سی میں تبدیل کردیاہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں گزشتہ کے مقابلے میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...