گلستان جوہر ،مقتول باپ بیٹے کے قتل کا حکم دبئی سے دیا گیا

گلستان جوہر ،مقتول باپ بیٹے کے قتل کا حکم دبئی سے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیرکوقتل ہونے والے باپ بیٹے کے قتل کا حکم گینگ وار نے دبئی سے دیا۔ گلستان جوہر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار شہر قائد میں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگی ہے۔گزشتہ روز گلستان جوہر میں کارروائی کے لئے گینگ وار ملزمان لیاری پاک کالونی سے گلستان جوہر کے قریبی علاقے میں آئے۔ملزمان نے ریکی کے بعد افطار کا ٹائم حکمت عملی کے تحت چنا۔ مقتول محمد علی اور اس کے بیٹے آصف کو قتل کرنے کیلیے4 ملزمان آئیاور خاتون کے ذریعے مقتولین کیفلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔مقتولین پر2 ملزمان ماما یعقوب اور ماجد بلوچ نے فائرنگ کی جبکہ ان کے 2 ساتھی شاکر شاکا اور فہد لاشاری بیک اپ پر تھے۔ بلال پپو اور ساجد ڈکیت نے دبئی سے بیٹھ کر محمد علی اور آصف کے قتل کا حکم دیا۔مقتول آصف نے پرانا گولیمار میں بلال گروپ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ منشیات کے تنازع پر مقتول کے 3 بھائی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔بلال اور ساجد نے گولیمار میں آصف کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گھر پر قبضے کے باعث مقتولین گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھے۔