ہنگامہ آرائی کیس ،متحدہ رہنما سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد

ہنگامہ آرائی کیس ،متحدہ رہنما سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔منگل کو کراچی کی سیشن عدالت میں لانڈھی تھانے میں درج ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیرا کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد اس مقدمے سمیت 5میں ضمانت پر رہا ہیں ۔دوران سماعت عدالت نے سلیم شہزاد پر فرد جرم عائد کردی ۔ملزم کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئند ہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...