شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام کی زندگی اجیرن

شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام کی زندگی اجیرن

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام کی زندگی اجیرن،سحری،افطاری اور تراویح کے اوقات میں خصوصی بجلی بند،عوام بلبلا اٹھے،کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہو کررہ گئی سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،واپڈا کو پرائیویٹ کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے کاروباری مراکز اور سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے واپڈا کے اہلکار سحری،افطاری اور نماز تراویح میں خصوصی طور پربجلی بند کر دیتا ہے بجلی کی عدم دستیابی سے سکولوں میں بچے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی ،سماجی حلقوں نے واپڈا کو پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ اس مسئلے کا مکمل حل ممکن ہو سکیں حکومت نے عید کے تین دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرانے کا نوید سنایا ہے لیکن اس پرعمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...