تخت بھائی ،آندھی اور طوفان سے گھروں کے چھت اڑ گئے

تخت بھائی ،آندھی اور طوفان سے گھروں کے چھت اڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)تخت بھائی گرد و نواح میں گزشتہ شام افطاری کے وقت شدید آندھی و طوفان ۔درخت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کے کھمبے گر گئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام تخت بھائی اور گرد و نواح میں اچانک تیز آندھی وطوفان کی وجہ سے گھروں کی چھتوں پر بنے پردہ وال اور دیواریں گر گئیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے بازار میں کئی سائن بورڈ گر گئے جبکہ چارسدہ روڈ پر درختوں کے گرنے کی وجہ سے روڈ بند اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے بجلی مسلسل 12گھنٹے منقطع رہی جسے واپڈ ا انتظامیہ نے مسلسل پوری رات کام کر کے صبح 10بجے تک بحال کر دی۔