پشاورمیں دفعہ 144 کا نفاذ ،7 مقامات پر جلسوں کے انعقاد پر پابندی

پشاورمیں دفعہ 144 کا نفاذ ،7 مقامات پر جلسوں کے انعقاد پر پابندی

پشاور( کرائمز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور میں سات مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقامات میں صوبائی اسمبلی گیٹ،سورے پل(رحمان بابا سکوائر)،جیل روڈ،سرکولر روڈ،جی ٹی روڈ،ضلع پشاور میں واقع تمام ہسپتال اور مال روڈ شامل ہیں جہاں پر احتجاج وغیرہ پر پابندی ہوگی اور اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی جبکہ یہ حکم فوری طور پر تیس دنوں کے لئے نافذالعمل رہے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...