تیمرگرہ میں ٹیکسی ڈرائیور کے اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ میں ٹیکسی ڈرائیور کے اغواء کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

تیمر گرہ ( بیورورپورٹ ) تیمر گرہ سے ٹیکسی ڈرائیور کی اغوا ئیگی کے خلاف تیمر گرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ڈرائیور کی بازیابی کے لئے انتظامیہ کو دو دن کی ڈیڈ لاین تفصیلات کے مطابق تیمر گرہ سے باجو ڑ ایجنسی کو ٹیکسی سمیت ڈراےؤر کی اغوائیگی کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بلامبٹ سے جلوس نکالا جلوس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اغوا کاروں کے خلاف اور مغوی کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے نعرے درج تھے مظاہرین تیمر گرہ پہنچ کر شہید چوک میں تیمر گرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے کونسلر شہاب اتمانی،ریٹا یرڈ صوبیدار زین اللہ،اور سمیع اللہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ 2جون کو نامعلوم اغواکاروں نے تیمر گرہ سے ٹیکسی ڈرا ئیور حضرت اللہ کی گاڑی کو باجوڑ ایجنسی کے لئے بک کیا چند دن بعد ان کی گاڑی باجوڑ ایجنسی کے علاقہ متکو گلشن آباد سے ملی تاہم ڈرارئیور حضرت اللہ بدستور لا پتہ ہے مقررین نے ٹیکسی ڈرائیور کی اغوا ئیگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کو سرکمانڈر،گورنر ، جی او سی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مغوی ڈرائیور کوجلد بازیاب کرایا جائے انھوں نے ڈیڈ لاین دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر دو دنوں کی اندر اندر مغوی ڈرائیور حضرت اللہ بازیاب نہ کرایا گیا تو راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...